کیپ ٹائون(نیوز ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائیگا،میزبا ن ٹیم کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔گزشتہ روز قومی کر کٹر نےکیپ ٹاون میںبھر پور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک پریکٹس کی، جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ کرگیا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرعامر جمال کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میرحمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ٹیم مینجمنٹ بطور سپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راونڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔پاکستانی ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال ہائی ہے، پہلے ٹیسٹ میں ہونے والی غلطیوں سے سیکھا ہے، کوشش ہے دوسرے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں۔
پاکستان
شان مسعود (کپتان) صائم ایوب ، بابر اعظم ،کامران غلام،سعود شکیل،محمد رضوان (وکٹ) ،سلمان علی آغا ،عامر جمال/نعمان علی ، نسیم شاہ ،محمد عباس ،خرم شہزاد
جنوبی افریقہ
ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ٹیمبا باوما (سی)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین (ڈبلیو کے)، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، کوینا مافاکا۔
مزید پڑھیں: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ،2افراد ہلاک