اہم خبریں

فاسٹ بائولر عامر جمال کو جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنیکا فیصلہ

کیپ ٹائون( نیوز ڈیسک )پاکستان کے فاسٹ بائولر عامر جمال کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق فاسٹ بائولرعامرجمال سے سینچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوورکروایاگیا تھا، عامرجمال نے سینچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 8 اور دوسری اننگز میں صرف ایک اوورکرایا تھا۔

عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈی چوک احتجاج،گرفتار پی ٹی آئی مظاہرین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

متعلقہ خبریں