اہم خبریں

چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یواے ای میں کھیلا جائیگا۔ذرائع کے مطابق میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں اطلاعات کے مطابق 7 بیٹسمین، 4 فاسٹ بولرز، 3 اسپنرز اور ایک وکٹ کیپر کو شامل کئے جا نے کا امکان ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان محمد رضوان واحد وکٹ کیپر ہونگے،جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل عثمان خان چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔فاسٹ بائولرز میں شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ ،حارث رؤف کے ساتھ چوتھے فاسٹ بائولر محمد حسنین ہوسکتے ہیں جبکہ ابرار احمد اور سفیان مقیم کیساتھ تیسرے اسپنر کی حیثیت سے اسکواڈ میں سابق نائب کپتان ٹیسٹ آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ٹیم سے ڈراپ ہونیکے بعد شاداب خان چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز کیلئے 5 میچ کھیلے جہاں انھوں نے 120 رنز بنانے کیساتھ 192 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں چیمپئنز ٹی 20 کپ میں شاداب خان نے 6 میچو ں میں 24 رنز بنانے کے علاوہ صرف 18 گیندیں کیں ۔

29 سال کے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق جنھوں نے پاکستان کیلئے 72 بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز بنا رکھے ہیں ،چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں ان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی بھی واپسی متوقع ہے، پاکستان کیلئے 82 بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے 34 سالہ فخر زمان جنھیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنڑیکٹ فٹنس سے مشروط کیا ہوا ہے اور فخر زمان جنھیں سلیکڑز نے آسٹریلیا،زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دوروں کے لئے منتخب نہیں کیا ہے۔حال ہی میں چیمپئنز ٹی 20 میں فخر زمان نے مارخورز کیلئے عمدہ سے کھیلتے ہوئے 10 میچو ں میں 30.30 کی اوسط سے 303 رنز 2 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات،2 جنوری2025 آپ کا کیرئر،صحت، شادی ، محبت اور دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں