اہم خبریں

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ایڈملنے نے پی ایس ایل10 کیلئے سائن اپ کرلیا

کراچی ( نیوز ڈیسک )کیوی فاسٹ بائولر ایڈم ملنے نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے سائن اپ کرلیا، ڈرافٹنگ میں منتخب ہونیکے بعد وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں منعقد کی جائیگی۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر ایڈم ملنے نے بھی پی ایس ایل 10 کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروالیا، وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہونگے۔پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اسپیڈ اسٹار ایڈم ملنے نے بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور خود کو ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا۔
ADAM MILNEY1
ایڈم ملنے نے مجموعی طور پر 185 ٹی 20 میچز میں 212 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی ہے، ملنے نے 2 مرتبہ 5 جبکہ 5 مرتبہ 4 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔اس سے قبل مارٹن گپٹل، ٹم ساؤتھی اور ڈیرل مچل سمیت کئی کیوی کھلاڑی پی ایس ایل 10 کیلئے خود کو سائن اپ کروا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: قلعہ سیف اللہ میں او جی ڈی سی ایل کیمپ کے قریب خوفناک دھماکہ

متعلقہ خبریں