سنچورین ( نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عباس نے جنوبی افریقہ کیخلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرکے 26 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
محمد عباس جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں تین سال بعد واپسی ہوئی تھی انہوں نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کا شکار کرکے اہم سنگ میل حاصل کر لیا۔
محمد عباس سے قبل 1998 میں مشتاق احمد نے ڈربن میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔وقار یونس نے چھ مارچ 1998ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 78 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ دوسری اننگز میں 55 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کرنے پر غور