اہم خبریں

پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو گوادر سے لاہور منتقل کرنے پر غور

لاہور ( نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو 11 جنوری کو گوادر سے لاہور منتقل کئے جانے کا امکان ہے ، ڈرافٹنگ فلائٹس کا وقت پر نہ ہونا، ہوٹلنگ اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے لاہور منتقل کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کا وینیو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے ہی کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق فرنچائزز نے گوادر جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل مینجمنٹ 3 جنوری تک حتمی طور پر باقاعدہ فیصلہ کریگی ، مینجمنٹ نے زبانی طور پر فرنچائزز تک پیغام پہنچا دیا ہے ۔

مزید پڑھیں: نئے سال کی آمد، فائرنگ کے واقعات میں29 افراد زخمی،31 گرفتار

متعلقہ خبریں