اہم خبریں

کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روہت شرما کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ حکام اور بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما سے اس بارے میں بات کی ہے اور وہ اس فیصلے سے آگاہ ہیں۔

تاہم، ابھی تک ریٹائرمنٹ کے اعلان کا وقت سامنے نہیں آیا، مگر کہا جا رہا ہے کہ وہ سڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد روہت شرما ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آئے اور انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران روہت تین ٹیسٹ میچوں میں صرف 31 رنز ہی بنا پائے ہیں۔

متعلقہ خبریں