اہم خبریں

جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

سنچورین (نیوز ڈیسک )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، میزبان پروٹیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دمیان تین ٹی 20 اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹی 20 سیریز 0-2 جبکہ گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے جنوبی افریقہ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا، پروٹیز کی قیادت ٹیمبا باووما کرینگے جبکہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر ٹیرٹیس بوش کے 30 سالہ بیٹے آل راؤنڈر کوربن بوش سنچورین میں ڈیبیو کرینگے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ٹیمبا باووما (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو یانسن، کگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن اور کوربن بوش شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان اسکواڈ میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کو شامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پارا چنار, علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے متجاوز

متعلقہ خبریں