اہم خبریں

معروف میکسیکن ریسلر 66 برس کی عمر میں چل بسے

میکسیکو(نیوز ڈیسک )لیجنڈری میکسیکن ریسلر رے میسٹیریو سینیئر 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رے میسٹیریو سینیئر ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار رے میسٹیریو جونیئر کے چچا تھے، 20 دسمبر کو ان کے خاندان نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

رے میسٹیریو سینیئرکا اصل نام میگوئل اینجل لوپیز دیازتھا۔رے میسٹیریو سینیئر نے 1976میں اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا اور میکسیکو کے مشہور ریسلنگ اسٹائل لُوچا لیبر میں شہرت حاصل کی، جہاں انہوں نے ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن اور لُوچا لیبر AAA جیسے بڑے اداروں کے ساتھ متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے۔

لُوچا لیبر ٹرپل اے کو میکسیکو میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے برابر سمجھا جاتا ہے۔رے میسٹیریو سینیئر نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جن میں 1990 میں ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ کے ایونٹ اسٹارکیڈ شامل ہے۔ انہوں نے اپنے منفرد ماسک اور رنگ میں اونچی چھلانگ کی وجہ سے دنیا بھر میں شائقین کو متاثر کیا۔وہ 2009 میں ریٹائر ہوگئے تھے البتہ گزشتہ سال وہ دوبارہ رنگ میں اترے تھے۔ رپورٹس کے مطابق رے میسٹیریو سینیئر کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: آج بروزاتوار 22دسمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں