اہم خبریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بائولر پرجرمانہ عائد

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر موسیٰ خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سبب میچ فیس پر 15 فی صد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

چیمپئنز ٹی 20 کپ میں لائنز کی نمائندگی کرنیوالے موسیٰ خان نے 17 دسمبر کو کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی تھی جس کا تعلق بیٹر کو آؤٹ کرنے کے اسکی جانب اشارہ کرنے یا جملہ کسنے سے بیٹر کو اشتعال دلانے سے ہے۔

یہ واقعہ اسٹیلینز کے خلاف اننگ کے 19 ویں اوور میں پیش آیا جب انہوں نے عبید شاہ کو آؤٹ کر کے پویلین کی جانب جانے کا قابل اعتراض انداز میں اشارہ کیا۔
مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 81 رنز سے ہرادیا

متعلقہ خبریں