اہم خبریں

شاہین آفریدی بنگلہ دیشی پریمیئر لیگ بی پی ایل میں نمائندگی کرینگے

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ’فارچیون باریسال‘ کی نمائندگی کریں گے۔ بنگلہ دیشی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق بی پی ایل کے دفاعی چیمپئن ’فارچیون باریسال‘ نے آج فاسٹ باؤلر کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کیا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں شامل ہیں، ڈھاکہ کیپٹلز، چٹاگانگ کنگز، دربار راجشاہی، فارچیون باریسال، کھلنا ٹائیگرز، رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز اس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ایک مہینہ ایونٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ گروپ مرحلے کے میچز بھی میرپور اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لے چکے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ حال ہی میں انجام دیا ہے۔

انہوں نے یہ کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی درخواست منظور،ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی پیشی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

متعلقہ خبریں