اہم خبریں

فاسٹ بائولر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) عماد وسیم کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد عامر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے کہ آنے والی نسل کی ذمہ داری قبول کی جائے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے۔

محمد عامر نے جون 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1179 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر محمد عامر 2009 کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ واضح رہے کہ محمد عامر کو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: سینیٹر بشریٰ انجم کی امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

متعلقہ خبریں