سنچورین (نیوز ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپسی کے لئے آج جیتنا ضروری ہے۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر اینریک نورشیا وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے۔ پہلے میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈیان گیلیم کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرول 0.81 روپے مہنگا،ڈیزل3.94 روپے سستا ہونے کا امکان