اہم خبریں

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائیگا

بولاوایو(نیوز ڈیسک )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج بولاوایو میں کھیلا جائیگا۔پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور سیریز میں وائٹ واش کیلئے پُرعزم ہے،قومی ٹیم نے بینچ اسٹرینتھ چیک کرنے کیلئے میچ کیلئے 4 تبدیلیاں کی ہیں، اس طرح پاکستان اپنے تمام کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دیگا۔

اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر حارث رؤف، اسپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا گیا ہے،ٹیم میں کپتان سلمان آغا، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، طیب طاہر شامل ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا

متعلقہ خبریں