اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع

دبئی(نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوگی۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی دبئی میں چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں شرکت کرینگے۔

پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے میں بھارت کی عدم دلچسپی سامنے آ چکی ہے، آئی سی سی کے نئے سربراہ جے شاہ جمعرات کو بورڈ ممبران سے اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ کی صدارت میں بورڈ میٹنگ میں بھارتی بورڈ پارٹنر شپ فارمولا منظور یا نہ منظور کرنے کے بارے آگاہ کریگا۔

حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں ہے، جے شاہ نے اسے تعارفی نشست قرار دیا ہے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پارٹنر شپ معاہدہ پیش کیا تھا جس کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز نیوٹرل ویونیو دوبئی میں کھیلے گا جبکہ پاکستان آئی سی سی کے بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے میچز بھی نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گا، چیمپئنز ٹرافی پر پارٹنر شپ فارمولے پر فریقین کے راضی نہ ہونے پر ووٹنگ ہوگی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کاصوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر وزیراعظم کو خط

متعلقہ خبریں