اہم خبریں

کرکٹر لائیو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

پونے(نیوز ڈیسک ) بھارت کے شہر پونے میں بیٹنگ کے دوران 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو پونے کے گاروے اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران پٹیل اوپننگ بلے باز کے طور پر بیٹنگ کرنے آئے اور پچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد انہوں نے اپنے سینے اور بازو میں درد کی شکایت شروع کردی۔عمران نے امپائرز کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جنہوں نے انہیں میدان چھوڑنے کی اجازت دی۔

تاہم پویلین لوٹتے ہوئے عمران اچانک گر کر بے ہوش ہوگئے۔یہ پورا منظر کیمرے میں قید ہو گیا کیونکہ میچ کی لائیو سٹریمنگ جاری تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کے گرنے کے بعد میدان میں موجود دیگر کھلاڑی فوری طور پر ان کی مدد کو پہنچے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے عمران کو مردہ قرار دے دیا۔

عمران کے ساتھی ناصر خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں اور وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ ان کی ناگہانی موت سے ٹیم کے تمام کھلاڑی گہرے صدمے میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کی تین بیٹیاں ہیں جن میں سے سب سے چھوٹی کی عمر صرف چار ماہ ہے۔
70 مزید پڑھیں :فیصد پاکستانی سموگ کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں: سروے

متعلقہ خبریں