ہوبارٹ(نیوز ڈیسک ) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور حسیب اللہ وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ جہانداد خان کی جگہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ: ایف آئی اے لاء ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا معاملہ