آکلینڈ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے 18 سال تک کھیلنا اعزاز کی بات ہے، شروع سے ہی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
یہ ایک خواب تھا۔ کیوی فاسٹ بولر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا، ریکارڈ ان کے بارے میں سب کچھ بتاتا ہے، انہوں نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹم ساؤتھی اگلے ماہ ہیملٹن میں ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تاہم اگر نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر بھی لیتا ہے تو وہ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بعد میں وہ اپنے وائٹ بال کیریئر کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ ٹم ساؤتھی نے اب تک 104 ٹیسٹ میچوں میں 385، 161 ون ڈے میچوں میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت