برسبین(نیوز ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو برسبین میں کھیلا جائے گا تاہم ہلکی بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن پچ ڈھانپنے کی وجہ سے ٹاس ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔
اس میچ کے حوالے سے رضوان کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے اور وہ فائنل الیون کے حوالے سے بہترین فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ میچ میں شرکت نہیں کریں گے اور سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت جوش انگلز کریں گے۔
دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں اس فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ دوبالا کرنے کا سنہری موقع ہے۔
مزید پڑھیں :ایل پی جی کی قیمت میں 350 روپے فی کلو کا ہوشرباٗ ء اضافہ