اہم خبریں

پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کے لیے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

پاکستان کے طیب اکرام کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے، اور یہ ان کی دوسری مدت ہے جو آٹھ سال پر محیط ہوگی۔ مسقط، عمان میں ایف آئی ایچ کی سو سالہ تقریبات کے دوران ہونے والے 49ویں ایف آئی ایچ کانگریس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن میں فیڈریشن کے صدر کی مدت میں توسیع بھی شامل تھی۔

ایف آئی ایچ کے آئین میں کی جانے والی حالیہ ترمیم کے بعد فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر 8 سال کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں طیب اکرام کے خلاف کوئی امیدوار سامنے نہ آ سکا، اور اس طرح وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہو گئے۔

طیب اکرام کی یہ انتخابی مدت ایف آئی ایچ کے صدر کے طور پر ان کی پہلی دو سالہ مدت کے بعد آئے گی، جب انہوں نے بھارت کے نریندر بترا کے استعفی کے بعد اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ وہ ایف آئی ایچ کے تاریخ میں آٹھ سال کے لیے منتخب ہونے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔

بغیر اجازت سرکاری ادارے کے نام کا استعمال، ایف آئی اے نے 8 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کردیے

متعلقہ خبریں