اہم خبریں

بھارتی کرکٹر سوریہ کمار یادیو آئی سی سی ٹی 20 مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار

دبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے سوریا کمار یادیو آئی سی سی ٹی 20 مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیئے گئے ۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی تاہیلہ میگراتھ ویمنز ٹی 20 پلیئر آف دی ائیر اور نمیبیا کے جرہارڈ ایرسمس ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ائیر قرار پائے ہیں۔ٹی 20 کرکٹ کے نمبر ون بلے باز سوریہ کمار یادیو کو آئی سی سی ٹی 20 مینز کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔سوریہ کمار یادو نے 2022 کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 1164 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 187.43 تھا۔بھارتی بلے باز نے 2022 میں 68 چھکے لگائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں