اہم خبریں

آسٹریلیا زمبابوے کا دورہ ، سعود شکیل،افتخار احمد، شاداب خان ڈراپ ہونے کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کی تیاریاں جاری، پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ سے شاداب خان، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان جبکہ آسٹریلیا اور مبابوے کے دورے کیلئے ٹیم کا اعلان ایک ساتھ کیا جائےگا۔

آسٹریلیا کے دورے میں سینئر کھلاڑیووں کوموقع دیا جائے گاتاہم دورہ زمبابوے میں آرام دیا جا سکتا ہے۔سکواڈ میں عمیر بن یوسف، عرفان خان نیازی، کامران غلام، حسیب اللہ، سفیان مقیم، محمد حسنین کی شمولیت متوقع

جبکہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا میں شامل ہوں گے ، دوسری جانب فخرزمان کی سلیکشن میں فٹنس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ محمد رضوان وائٹ بال اسکواڈ کی کپتانی کے مضبوط امیدوار بن گئے ۔
بنوں جانیوالی کوسٹر پر 12 رکنی گینگ کی فائرنگ ، متعدد افراد زخمی

متعلقہ خبریں