اہم خبریں

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

کینبرا(نیوز ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

اس دورے میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں۔ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلز، مارنس لیبسچین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹونز اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹرز مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ والدین کی چھٹی پر ہیں اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر کا بیان
آسٹریلوی ٹیم کے اسکواڈ کے حوالے سے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے اس لیے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

جارج بیلی نے کہا کہ ان کے اسکواڈ کے لیے فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے تجربے کو بڑھانے کا موقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرےکی حکمت عملی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مشاورت کیلئے اجلاس طلب کرلیا

متعلقہ خبریں