لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 6.9 ملین روپے کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پی ایچ ایف کے خلاف کارروائی کی جب وہ بار بار نوٹسز کے باوجود بقایا جات کی ادائیگی میں ناکام رہی۔پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر پر بھی 500,000 روپے کا بجلی کا بل واجب الادا ہے اور لیسکو کی جانب سے اس کی بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا بھی امکان ہے۔دفاتر کے عملے نے بھی پی ایچ ایف حکام کو بجلی کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔
پی ایچ ایف کو طویل عرصے سے مالی بحران کا سامنا ہے کیونکہ اس حقیقت کے باوجود کہ یہ جنوبی ایشیائی ملک کا قومی کھیل ہے حکومت کی جانب سے اس پر توجہ نہیں دی گئی۔پی ایچ سی حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کا بندوبست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بجلی کی فراہمی بحال ہو سکے۔حال ہی میں ختم ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ جیتا۔
مزید پڑھیں: ضلع کرم، 2قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی