اہم خبریں

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اننگز اور 74 رنز کی بدترین شکست

ملتان( نیوز ڈیسک ) انگلینڈ نے پاکستان کو ایک ننگز اور 74 رنز سے شکست دیدی، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی شکست ہے،شان مسعود کپتانی میں ایک مرتبہ پھر ناکام،ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔

سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی، سلمان آغا نے 63 رنز بنائے، سعود شکیل نے 29 رنز بنائے، صائم ایوب 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کپتان شان مسعود 11، محمد رضوان 10 اور بابر اعظم 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 6 کھلاڑی صرف 82 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے جب کہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بنائے۔ لیکن اعلان کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اننگز اور 74 رنز کی بدترین شکست

متعلقہ خبریں