اہم خبریں

انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا: بین اسٹوکس ملتان ٹیسٹ سے باہر

ملتان: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے اس میچ کے لیے بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ اولی پوپ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بین اسٹوکس نے ٹریننگ سیشن کے بعد اپنی فٹنس کی تصدیق کی، جبکہ انگلینڈ نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے۔ فاسٹ بولر برائیڈن کارس اپنا ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس ووکس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

انگلش بیٹسمین جو روٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پرجوش ہیں اور اپنے ٹیلنٹ سے توقعات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انگلینڈ کو اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات منظر عام پر

متعلقہ خبریں