لاہور (اے بی این نیوز) سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ سابق کپتان وسلیکٹر قومی ٹیم محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور سلیکٹرمزید کام نہیں کرسکتا، عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں،
I announce my resignation as a selector for the Pakistan cricket team due to personal reasons. Serving this incredible team has been a profound privilege, and I am proud to have contributed to the growth and success of Pakistan Cricket.
I have immense faith in the talent and…— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) September 29, 2024
اس ناقابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا مجھے فخر ہے میں پاکستان کرکٹ کیلئے کردار ادا کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے، میں قومی کرکٹ ٹیمکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ کھلاڑی قومی شناخت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے، آئینی ترامیم اکتوبر میں دوبارہ لائیںگے،عرفان صدیقی