لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محسن نقوی نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ اور سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا جائزہ لیا اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ضروری کمیٹیاں بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا: “ہر کمیٹی کی ذمہ داریوں کا فیصلہ کیا جائے اور کام شروع کیا جائے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں، ہمیں اچھی تیاری کرنی ہوگی۔
انہوں نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز فیصل آباد میں کرانے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، تمام پی سی بی ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم اتھارٹی بنانیکا فیصلہ