شنگھائی ( نیوز ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔
ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے چار میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں ہندوستانی ٹیم نے چار میچوں میں 19 گول کئے اور مخالف ٹیموں نے چار میچوں میں صرف تین گول کئے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری، چار میچوں میں دو ڈرا کھیلے، ان میں سے دو جیتے، چار میچوں میں گیارہ گول کیے جبکہ مخالفین نے پاکستان کے خلاف پانچ گول کیے۔ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارتی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16ویں نمبر پر ہے۔
بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی چار مرتبہ اور پاکستان تین بار جیت چکا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 1 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا، جس سے قبل ملائیشیا، کوریا اور جاپان، چین مدمقابل ہوں گے۔ایونٹ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہوں گے اور دیگر دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو گا۔ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: چارسدہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق