لاہور(نیوز ڈیسک )جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی۔جنوبی افریقی ٹیم کپتان لورا وول وارٹ کی قیادت میں جوہانسبرگ سے دبئی کے راستے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔
پروٹیز ویمنز ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان روانہ ہوگی۔مہمان ٹیم پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان ،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو خوارج دہشت گرد واصل جہنم