لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ معین علی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے تھے اور اب انہوں نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ میری عمر 37 سال ہے اور میں نے انگلینڈ کے لیے کافی کرکٹ کھیلی ہے۔
اب نئی نسل کا وقت آگیا ہے، میں اب بھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ معین علی نے اپنے کیریئر میں انگلینڈ کے لیے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں یوم بحریہ آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے