فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹس کا آغاز ہو گیا
فیصل آباد میں قومی کرکٹرز کی فٹنس ٹیسٹس کاآغاز ہو گیاہے ، شاہین آفریدی، امام الحق، اور حارث رؤف سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہیں۔
قومی ٹیم کے اسٹار بولر شاہین آفریدی، اوپنر امام الحق، اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے فٹنس ٹیسٹ دے دیے۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، 7 اور 9 ستمبر کو دو مرحلوں میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوران شان مسعود، بابر اعظم اور دیگر اہم کھلاڑیوں کا بھی فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔
یہ ٹیسٹ پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کی ازسر نو ترتیب کے لیے کیے جا رہے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی جائے گی۔