اہم خبریں

ٹیسٹ سریز: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث ملتوی ہوگیا تھا۔

آج کے کھیل کا پہلا سیشن صبح 9 بجکر 45 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا جس کے بعد دوپہر 12 بجکر 40 منٹ تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔کھیل کا دوسرا سیشن دوپہر 12:40 سے دوپہر 2:55 تک کھیلا جائے گا اس کے بعد 3:15 تک چائے کا وقفہ ہوگا اور پھر تیسرا سیشن 3:15 سے شام 5:15 تک کھیلا جائے گا اور کھیل کو نصف تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل اپنے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں سے اس نے نسیم شاہ کو مزید ڈراپ کردیا ہے۔پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ میر حمزہ شامل ہیں جب کہ نسیم شاہ کی جگہ ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے اپنی پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی ۔ تیز رفتار تسکین احمد کو پلیئنگ الیون میں لانے کیلئے شرف الاسلام کو ڈراپ کردیا۔دوسرا ٹیسٹ پہلے کراچی نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلنا تھا لیکن بعد میں اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے اسے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں