جنیوا(نیوز ڈیسک ) پاکستانی نژاد فٹبال ٹیلنٹ سجاول مہر کو باضابطہ طور پر سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔صرف 17 سال کی عمر میں، مہر نے فرانس میں ہونے والے آئندہ انڈر 18 ٹورنامنٹ میں جگہ حاصل کی ہے۔
وہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کے لیے کھیلنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔مہر کو پاکستانی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملے گا جب تک کہ وہ سوئٹزرلینڈ کے سینئر انٹرنیشنل روسٹر میں پوزیشن حاصل نہیں کر لیتے۔
پاکستان فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن نے مستقبل کے انتخاب کے لیے مہر کو میدان میں لانے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔
2007 میں سرگودھا میں پیدا ہونے والا یہ ہونہار اٹیکنگ مڈفیلڈر فٹبال کی دنیا میں تیزی سے پہچان بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ڈی چوک سے دھرنا ختم کر دیا