کراچی ( نیوز ڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی نانا بن گئے، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے ۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔
بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی شادہ سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے انجام پائی تھی۔
ایران بس حادثہ میں جاں بحق 28 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ