راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لئے بڑا اعلان کردیا،شائقین پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ شائقین کرکٹ کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ہے تاکہ وہ بغیر ٹکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔
پاکستانی شائقین کیلئے ہفتہ اور اتوار کو راولپنڈی اسٹیڈیم کے شعیب اختر ،سہیل تنویر ، میران بخش، یاسر عرفات ، جاوید میانداد انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا،جاوید میانداد اور وی آئی پیز اینکلوژر ز فیمیلیز کیلئے مختص کردیا گیا ہے، ٹیسٹ میچ کے لئے آخری دو روز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو ٹکٹ ری فنڈ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چہلم شہدائے کربلا،کراچی سمیت سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی