میلبرن (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میچ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
جس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔
15 سے 19 مارچ 1877 تک آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہو گئے۔ سال کے اختتام کو انداز میں منایا جائے گا، 1978-79 کے سیزن کے بعد پہلی بار آسٹریلیا میں مارچ میں کوئی ٹیسٹ میچ ہو گا۔
آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جوکہ 29 مارچ کو ختم ہوا تھا۔ ٹیسٹ کرکٹ کے100 سال مکمل ہونے پر، ٹیسٹ ایم سی جی میں 12 سے 17 مارچ 1977 تک کھیلا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے 2030-31 سیزن کے لیے بین الاقوامی مقام کے حقوق کا اعلان کیا ہے، جس میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ اور ایم سی جی اور نیو ائر ٹیسٹ سڈنی میں ہی ہونگے ۔
مزید پڑھیں: ایشین مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کا آغازآج سے لاہور میں ہوگا