اہم خبریں

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ،ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹیٹرز پینل کا اعلان

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والی پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پانچ کمنٹیٹرز اور ایک پریزنٹر کے پینل کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا ٹیسٹ رواں ماہ کی 21 سے 25 تاریخ تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، نک کامپٹن اور عروج ممتاز کمنٹری پینل میں ہوں گے، جبکہ سکندر بخت پریزنٹر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ہنی سنگھ پاکستانی فوک گلوکار وہاب بگٹی اور صاحباں کیساتھ گلوکاری کرینگے

متعلقہ خبریں