اہم خبریں

ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، قومی ہیرو کی تصویر والا ڈاک ٹکٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم کے طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹرکینن سیلیوٹ پیش کیا گیا۔ ورلڈ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

عوام کے جم غفیر کے ارشد ندیم کے پاکستان پہنچنے پر پاکستان زندہ آباد اور ارشد ندیم زندہ آباد کے نعرے ۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر کھیل پنجاب فیصل سیف، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، احسن اقبال، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ارشد ندیم کو پھولو کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر ارشد ندیم کے والد بھی موجود تھے جو بہت خوش نظر آ رہے تھے۔دریں اثناء وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے77 ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشدندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پرھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار 11اگست 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں