اہم خبریں

ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی وقار یونس کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک)ایڈوائزرچیئرمین پی سی بی وقاریونس کی تقرری لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی ۔درخواست میں وفاقی حکومت،پی سی بی اوروقاریونس کوفریق بنایا گیا،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ووزیرداخلہ محسن نقوی نے وقار یونس کی بطورایڈوائزر چیئرمین تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ امید ہے وقار یونس ادارے کی کامیابی کیلئے بہترین مشورے دینگے ۔

پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزرٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھاتاہم اشتہارمیں درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی میڈیا میں بھی وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی آچکی تھیں جبکہ مقررہ تاریخ سے قبل ہی وقار یونس کی تقرری سامنے آئی ہے ۔
الیکشن ترمیمی ایکٹ مسترد،پی ٹی آئی کا قانون سازی چیلنج کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں