لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان آئندہ دو سال کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کو روٹیشن پالیسی پر نامزد کیا جاتا ہے۔ فی الحال، اے سی سی کے صدر جے شاہ – ہندوستانی بورڈ کے سیکریٹری ہیں، جنہیں اس سال جنوری میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ دو سال کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر ہوں گے۔
جے شاہ اپنی مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے دستبردار ہو جائیں گے۔اے سی سی کے گزشتہ اجلاس میں اگلی مدت کی صدارت کا معاملہ زیر بحث آیا، اکتوبر اور نومبر میں اے سی سی کے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزمنگل30جولائی 2024 سونے کی قیمت