اہم خبریں

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

دبئی(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے اور انگلینڈ کے ہیری بروک چار درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ڈیرل مچل، اسٹیو اسمتھ اور روہت شرما بھی ایک ایک مقام نیچے آگئے ہیں، تینوں بلے باز بالترتیب پانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ گیند بازوں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس چار درجے ترقی کر کے 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں: کابینہ اجلاس ، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر

متعلقہ خبریں