اہم خبریں

ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا

نارتھمپٹن(سپورٹس ڈیسک )ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئن نے ویسٹ انڈیز کی چیمپئن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان چیمپئنز کے 199 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی چیمپئن ٹیم 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 20 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

نارتھمپٹن ​​میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی چیمپئن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان چیمپئنز کی بیٹنگ زوال پذیر ہوئی، شرجیل خان، شعیب ملک صفر اور صہیب مقصود ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پاکستان چیمپیئن نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کپتان یونس خان نے 65، کامران اکمل نے 46 رنز بنائے جبکہ عامر یامین 40 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے 3 اور سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: آ ج13جولائی بروزہفتہ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

متعلقہ خبریں