لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کےلیے کوچز کی تلاش شروع کردی۔
کم از کم لیول ٹو کوچ درخواستیں جمع کروانے کے اہل ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر، انٹرنیشنل کرکٹر اور کم از کم 50 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
خواہشمند افراد کےلیے کم از کم 3 سال کوچنگ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ٹیموں کے لیے کوچز کی تقرری کی جائے گی۔