اہم خبریں

سنسنی خیز مقابلہ ،جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو شکست ،سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

انٹیگا(نیوز ڈیسک )جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈ کپ 2024 کے سپر VIII مرحلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سر ویون رچرڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
جنوبی افریقہ کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا جس کا مجموعی اسکور پانچ رنز تھا۔ میزبان ٹیم کے دو کھلاڑی شے ہوپ صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان نکولس پوران صرف ایک رن بنا سکے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے رسٹن چیز نے کائل میئرز کے ساتھ 81 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو 86 رنز تک لے جانے کے بعد اوپنر میئرز 35 رنز بنا کر کریز پر کیچ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی بلے باز رسٹن چیز کا ساتھ دینے کے لیے زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکا اور ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اینڈی رسل نے 15 اور عقیل حسین نے چھ رنز بنائے۔

اسی طرح الزاری جوزف 11 رنز اور گڈکیش موتی چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یوں میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لیگ اسپنر تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کی اور چار اوورز میں 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔
ویسٹ انڈیز سکواڈ
ویسٹ انڈیز کی کپتانی رومن پاول نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کائل میئرز، شی ہوپ، نکولس پوران، رسٹن چیس، آندرے رسل، شرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گدکیش موتی اور عبید مکے شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم

جنوبی افریقہ کی قیادت ایڈن مارکرم نے کی جبکہ کوئنٹن ڈی کاک، رضا ہینڈرکس، ہنرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینرچ نوکیا اور تبریز شمسی ٹیم کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری کا پتہ چل گیا،اس وقت وہ کہاں ہے؟؟؟

متعلقہ خبریں