اہم خبریں

ٹی 20ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز کی امریکا کو نو وکٹوں سے شکست

برج ٹائون( نیوز ڈیسک )کرکٹ کے عالمی میلے میں میزبان ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو باآسانی نو وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔

ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کیا،شائی ہوپ نے 82 رنز بنائے ۔ انہوں نے آٹھ بلند وبالا چھکے بھی لگائے۔

پورن ستائیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ امریکہ کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے واحد وکٹ حاصل کی۔امریکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ۔

اینڈریس گوس نے 29 نتیش کمار 20 اور ملنڈ کمار 19 رنز بنا کر نمایاں رہے روسٹن سیز اور اینڈرے رسل نے 3،3 الزری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کی ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر ایٹ گروپ ون میں بھارت بنگلہ دیش ٹکرائیں گے۔
مزید پڑھیں: سیلز ٹیکس آڈٹ میں تضاد پر ملت ٹریکٹرز کو 5.4 ارب روپے جرمانہ

متعلقہ خبریں