اہم خبریں

کین ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار

میلبرن (نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کے لیے دستیابی سے آزاد ہوگئے۔

سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ کو دستیابی کے لیے پرعزم ہیں۔رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ مکمل،سپرایٹ مرحلہ شروع، جنوبی افریقہ اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

متعلقہ خبریں