اہم خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی واپسی شروع، بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں کی واپسی موخر

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 19 جون کو پاکستان پہنچیں گے جبکہ بابراعظم سمیت 6 کرکٹرز 22 جون کے بعد پاکستان کیلئے پرواز کرینگے،کپتان بابراعظم ٹیم کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

قومی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہونے کے بعد اب کرکٹرز وطن واپسی کی پرواز پکڑیں گے تاہم بابراعظم سمیت 6 کرکٹرز امریکا میں کچھ دن قیام کریں گے۔عماد وسیم، محمدعامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان بھی امریکہ میں مختصر عرصے کیلئے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے دیگرکھلاڑی پیر کی رات میامی سے وطن واپسی کا سفر شروع کرینگے،۔ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈکپ اسائنمنٹ کے بعد اپنے گھر روانہ ہوں گے جب کہ محمد عامر ایک دو روز امریکہ میں رُکنے کے بعد ڈربی شائر جوائن کرنے انگلینڈ جائیں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کے سپر 8 راؤنڈ تک رسائی میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو پہلے راؤنڈ کے 2 میچز میں شکست ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کو امریکہ سے اپ سیٹ شکست ہوئی جبکہ ٹیم بھارت سے جیتا ہوا میچ بھی ہار گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

متعلقہ خبریں