لارڈ ہل فلوریڈا ( اے بی این نیوز )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابراعظم 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنانے میں کامیاب رہی، پاکستان نے ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔لارڈ ہل فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آئرلینڈ کی اننگزآئرلینڈ نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا جب شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد آئرلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم گیرتھ ڈیلانی اور ایڈیئر نے ساتویں وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی۔آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے 31 اور جوش لٹل نے 22 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور اماوسیم نے 3، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پا کستان کی اننگزآئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم پہلی وکٹ 23 رنز پر صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان ایک وکٹ پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم نے بھی 4 رنز پر آسان کیچ لیا۔ عباس آفریدی بھی 17 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔
گرین شرٹس نے ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اس طرح آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آئرلینڈ کے میک کارتھی نے 3 اور کرٹس کمفر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہیں اور یہ ان کا رواں ورلڈ کپ کا آخری میچ تھا۔ اس میچ کو جیت کر بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کار کر دگی زیرو ہی رہی۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں عید الاضحی کی نماز کے اوقات بارے جانئے