اہم خبریں

T20 ورلڈ کپ ،آئرلینڈ کے 32 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ

لارڈ ہل (  اے بی این نیوز      ) T20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کے 32 رنز پر 6 کھلاڑی آؤ ٹ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے 32 رنز پر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ان کو واپز پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے فلوریڈا کے لارڈ ہل میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ تین سے چار دن تک ڈھکی ہوئی تھی اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ اس ٹیم کی کارکر دگی اچھی ہے۔

محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے جب کہ عباس آفریدی جبکہ حارث رؤف اور محمد عامر بھی پاکستان کی پلیئنگ الیون سکاڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں :قوم ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کرے، صدر مملکت

متعلقہ خبریں